20 ستمبر 2014 - 18:10
افغانستان: پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں

مشرقی افغانستان میں طالبان اور پولیس کےدرمیان جھڑپ میں تیرہ پولیس اہلکار اور طالبان ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ  جمعہ کی رات صوبہ لغمان کے حکیم آباد علاقے میں واقع پولیس اسٹیشن پر طالبان جنگجؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے میں دو طالبان کے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا۔ افغانستان کے سرکاری ذرائع نےاب تک اس خبر پرکوئی ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲